کراچی، عدالت نے سلیم شہزاد کے خلاف ہنگامہ آرائی اور بلوے کے مقدمے کی سماعت4 اکتوبر تک ملتوی کردی

منگل 26 ستمبر 2017 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سلیم شہزاد کے خلاف ہنگامہ آرائی اور بلوے کے مقدمے کی سماعت4 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد مقامی عدالت میں پیش ہوئے جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے گواہان کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہمی کا اظہار کیا سلیم شہزاد کے خلاف اس مقدمہ میں ایک گواہ بیان قلمبند کروا چکا ہے۔ سلیم شہزاد کے خلاف چار مقدمات سیشن عدالتوں میں زیر سماعت ہیں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوے چار اکتوبر تک گواہان کو طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا کہ گوہان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :