عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو 28 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

منگل 26 ستمبر 2017 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء)کراچی کی مقامی عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو 28 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو 28 ستمبر تک ایف آئی اے کے حوالے کردیا،عدالت نے اٹھائیس ستمبر کو ملزم کو تفتیشی رپورٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کی تفتیش اسپتال میں کی جائے جب ڈاکٹرز اجازت دیں، ایف آئی اے کی جانب سے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز اسپتال سے گرفتار کیا ملزم بڑے پیمانے پر غیر قانونی پاکستانی کرنسی حوالہ ہنڈی کے زریعہ بیرون ملک منقل کرنے میں ملوث ہے،ملزم نے کنیڈا، امریکہ اور تھائی لینڈ اثاثے بنائے،ملزم اب تک اربوں روپے حوالہ ہنڈی کی مدد سے بیرونِ ملک منتقل کرچکا ہے، ملزم کے خلاف فارن ایکس چینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،