انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں انسپکٹر ملک عادل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

منگل 26 ستمبر 2017 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں انسپکٹر ملک عادل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔منگل کو کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو تین وکلاکی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔عدالت میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔

فاضل جج نے انسپکٹر ملک عادل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے اے آئی جی لیگل کو بھی ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اے آئی جی کو پولیس افسر کی تنخواہ فوری روکنے اور فوری محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے جنوری 2012 میں آرام باغ کی حدود میں تین وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کی ۔ ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے والے کفیل احمد جعفری، بدر منیر اور شکیل احمد جعفری شامل ہیں۔ ملزمان میں مولانا راشد، توفیق انصاری اور صلاح الدین شامل ہیں۔ دفالت نے ریماکس دیئے پولیس افسر گزشتہ کئی سماعتوں سے پیش ہورہا ہے اور نہ گواہ کو پیش کررہا ہے۔ عدالت ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ پولیس افسر کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :