سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی نیب تحقیقات اور گرفتار سے متعلق درخواست 27 ستمبر تک ملتوی کردی

منگل 26 ستمبر 2017 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی نیب تحقیقات اور گرفتار سے متعلق درخواست 27 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاکٹر عاصم کی نیب تحقیقات اور گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ نے دائر کر رکھی تھی۔ پراسیکیوٹر محمدالطاف خان نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم پہلے رینجرز پھر نیب کی حراست میں تھے۔ چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ اب وہ ضمانت پر ہیں اور بعد بیرون ملک ہیں ہمیں معلوم ہے۔ درخواست تو غیر موثر ہو چکی ہے، اب چلانے کا کیا فائدہ کل انور منصور صاحب کو بلا لیں تاکہ درخواست نمٹا دیں۔ عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔