سندھ ہائیکورٹ،رحمان ملک کی دہری شہریت کیخلاف درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم حاضری کی وجہ سے 18 اکتوبر تک ملتوی

منگل 26 ستمبر 2017 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت کے خلاف درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم حاضری کی وجہ سے 18 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وفاقی وزیر داخلہ عبد الرحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں بریت کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل اسلم بھٹہ کی عدم حاضری پر سماعت18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اپیل میں کہا تھا کہ2008 کے انتخابات میں رحمان ملک کی اپنی دہری چھپانے پر سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نی2014 میں یکطرفہ فیصلہ سنا کر رحمان ملک کو بری کردیا۔ ماتحت عدالت میں کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے پراسیکیوٹر مقرر کیا۔

کیس کے پراسیکیوٹر نے جان بوجھ کر کیس کے میرٹ پر بات نہیں کی اور نو ابجیکشن دے دیا۔ رحمان ملک دہری شہریت رکھنے خود اعتراف بھی کرچکے تھے۔ سیشن عدالت کا رحمان ملک کو دہری شہریت میں بری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ رحمان کو ملک کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دیے کر وصول شدہ مراعات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔