طالبان خان طالبان خان ہی رہیگا ،بختاوربھٹوزرداری

جس ماں کے بچے شہید ہوئے اس ماں سے حال پوچھو،ٹویٹر پیغام

منگل 26 ستمبر 2017 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے کہا ہے کہ قاتلوں سے مذاکرات کیلئے متاثرہ افراد سے پوچھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طالبان خان طالبان خان ہی رہے گا۔بختاوربھٹو نے کہا کہ جس ماں کے بچے شہید ہوئے اس ماں سے حال پوچھو۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں سے مذاکرات کیلئے متاثرہ افراد سے پوچھنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :