کوئٹہ ،سوررینج میں سکو ل بس کے قریب ریمو ٹ کنٹرول بم دھما کہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 26 ستمبر 2017 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے سوررینج میں سکو ل بس کے قریب ریمو ٹ کنٹرول بم دھما کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق منگل کی صبح سورینج کے قریب پی ایم ڈی سی کی بس 100کے قریب بچوں کو لے کر کوئٹہ آرہی تھی کہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم زوردار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بس کو جزوی نقصا ن پہنچا تاہم بس میں موجود بچے اور ڈارئیور محفوظ رہے ،واقع کے بعد ایف سی اور لیویز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :