مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانے کیلئے وزیراعلی بلوچستان نے کارکنوں سے رابطے کا ٹاسک سونپا ہے ،پورا اترنے کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائونگا،ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ

منگل 26 ستمبر 2017 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانے کیلئے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کارکنوں سے رابطے کا خصوصی ٹاسک سونپا ہے جس پر پورا اترنے کیلئے اپنی کوشیش بروئے کار لائوں گا ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاکر محمد حسنی کی قیادت میںآنے والے وفد سے گفتگو کرتے دوران کیا ۔

اس موقع پر ضلع کوئٹہ کے عہدیداران بھی موجودتھے ۔ڈپٹی میئر نے کہاکہ صوبے بھر کے ضلعی کابینہ کے دوستوں سے ازخود رابطہ کررہا ہوں تاکہ ان کے ذریعے پارٹی کو مضبوط بنایا جاسکے ۔وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پارٹی کے دوستوں سے رابطے کا خصوصی ٹاسک میرے ذمہ لگایا جس کو پورا کرنے کیلئے مہم ورک بنائوں گا اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو آگاہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

تمام فیصلے پارٹی دوستوں کی مشاورت سے کرنے کیلئے صوبے بھر کے تمام ضلعی صدور ،جنر ل سیکرٹری کو ان بورڈ لیکر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے اور عوام سے قریبی تعلق کے ذریعے حکومتی اقدامات کے ذریعے خدمت کا یہ کارواں جاری رکھوں گا تمام عہدیداران رابطہ کرنے کیلئے مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد دیقینی بنائیں ۔