کراچی، امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے پروڈکشن آرڈر جاری

منگل 26 ستمبر 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت کی عدالت نے معروف قوال امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو معروف قوال امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔ ملزمان کیخلاف پولیس اہلکاروں کے قتل دھماکہ خیز مواد اور پولیس مقابلے مقدمات شامل ہیں۔ ملزمان کے معروف قوال امجد صابری ، فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت بائیس سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :