نوازشریف کا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار

آزاد میڈیا کا حامی ہوں ،ْ سابق وزیر اعظم کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو معاملے کو ذاتی طورپر دیکھنے کی ہدایت

منگل 26 ستمبر 2017 18:17

نوازشریف کا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ پیش آنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو معاملے کو ذاتی طورپر دیکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس کے آغاز پر نوازشریف نے کہاکہ سب سے پہلے صبح صحافیوں کے ساتھ آنے والے واقعہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں انہوںنے بتایا کہ طلال چوہدری کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طورپر دیکھیں اور انتظامیہ اور عدالت کے ساتھ ملکر ایسا لائحہ عمل بنائیں تاکہ آئندہ کوئی ایس واقعہ پیش نہ ہو ۔

نوازشریف نے کہاکہ آزاد میڈیا کا حامی ہوں ،ْ چار سالوں میں ہمیشہ آزاد میڈیا کو پرموٹ کر نے کیلئے کر دار ادا کیا ہے ،ْ واقعہ پر افسوس کا اظہار کر تاہوں ۔