بھار ت اور امریکہ کا پاکستان سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

منگل 26 ستمبر 2017 17:03

بھار ت اور امریکہ کا پاکستان سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) بھار ت اور امریکہ نے پاکستان سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیاجبکہ دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے اور دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہٹرمپ انتظامیہ دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی کی محفوظ پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کرے گی اس سلسلے میں بھارت کے ساتھ مل کرکام کریں گے جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک اور ممبئی میں ہونے والے حملوں کے ذمہ دار پاکستان میں ہیںایسے ممالک جو دہشتگردی کو حکومتی پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں انھیں دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرناچاہیے، بھارت جنگ سے متاثرہ ملک کو مستحکم کرنے کیلئے افغانستان میں ترقیاتی سرگرمیو ں کو بڑھائے گا تاہم افغانستان کی سرزمین پر اپنے فوجی نہیں بھیجے گا ۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے دورہ بھارت کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہٹرمپ انتظامیہ دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی کی محفوظ پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کرے گی ۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے دورہ بھارت کے دوسرے روزبھارتی ہم منصب رملا سیتما نمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،دفاعی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع نرملا سیتما نمان نے امریکی ہم منصب کو بتایا ہے کہ جب بھی وہ پاکستان کا دورہ کریں تو انھیں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر بات کرنی چاہے۔دونوں نے دہشتگردی کی روک تھام کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیویارک اور ممبئی میں ہونے والے حملوں کے ذمہ دار پاکستان میں ہیںایسے ممالک جو دہشتگردی کو حکومتی پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں انھیں دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرناچاہیے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہم اس سلسلے میں بھارت کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔انھوںنے کہاکہ دہشتگردی دونوں ممالک کو متاثر کرنے والاا یک مشترکہ مسئلہ ہے دونوں ممالک اس خطرے کو تسلیم کرتے ہیں ۔ ہم بھارت کے ساتھ دفاعی شعبے سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے ۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھار ت اور امریکہ نے دفاعی شعبے یں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے کہ اس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا اور دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کوبھی تیز کیا جائیگا۔دونوں رہنمائوں نے جنوبی چین کے سمندر میں نیویگیشن کی آزادی پر سخت زور دیا ۔مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت جنگ سے متاثرہ ملک کو مستحکم کرنے کیلئے افغانستان میں ترقیاتی سرگرمیو ں کو بڑھائے گا تاہم افغانستان کی سرزمین پر اپنے فوجی نہیں بھیجے گا۔