میرے پارٹی سے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،

نواز شریف سے ملاقات بارے قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں، نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکی میڈیا سے مختصر گفتگو

منگل 26 ستمبر 2017 17:03

میرے پارٹی سے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میرے پارٹی سے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں،نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو چوہدری نثار نے میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا،نواز شریف ابھی لندن نہیں جارہے،میرے پارٹی سے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں،اس پرایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پارٹی میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے جارہے ہیں اس کے جواب چوہدری نثار نے کہا کہ دیکھیے اب آگے کیا ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :