Live Updates

قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے نواز شریف کو شرم آنی چاہیے،

یہ تو آمریت کی پیداوار ہیں، پاکستان آج اقتصادی طور پر تباہ ہو چکا ہے،پاکستان کے تمام ماہرین معیشت فکر مند ہیں کہ پاکستان کا دیوالیہ کب نکل جائے اور حکومت بینکرپٹ ہو جائے، روزانہ نوٹ چھاپنے کی وجہ سے یہ زندہ ہیں،حکومت کے پاس قرضے کی قسطیں ادا کرنے کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل

منگل 26 ستمبر 2017 16:57

قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے نواز شریف کو شرم آنی چاہیے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے نواز شریف کو شرم آنی چاہیے،یہ تو آمریت کی پیداوار ہیں، پاکستان آج اقتصادی طور پر تباہ ہو چکا ہے،پاکستان کے تمام ماہرین معیشت فکر مند ہیں کہ پاکستان کا دیوالیہ کب نکل جائے اور حکومت بینکرپٹ ہو جائے، روزانہ نوٹ چھاپنے کی وجہ سے یہ زندہ ہیں،حکومت کے پاس قرضے کی قسطیں ادا کرنے کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں۔

وہ منگل کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پنجاب ہائوس میں پرہجوم پریس کانفرنس پر اپنا رد عمل دے رہے تھے۔ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کو قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، یہ جنرل ضیاء الحق کے کاندھے پر سوار ہو کر نو سال آمریت کے ساتھ ملوث رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ بولا کہ 2013سے 2017تک پاکستان اقتصادی ترقی طے کر چکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان تباہ ہو چکا ہے، معیشت مکمل تباہ ہو چکی ہے، ان کے پاس قرضے کی قسطین ادا کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ روزانہ کی بنیاد پر 6 ارب روپے کے قرضے لے رہے ہیں، چھ ارب روپے کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں اور یہ ترقی کی بات کرتے ہیں، پاکستان کے تمام ماہرین معیشت فکر مند ہیں کہ پاکستان کا دیوالیہ کب نکل جائے اور حکومت بینکرپٹ ہو جائے، روزانہ نوٹ چھاپنے کی وجہ سے یہ زندہ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات