سابق وزیراعظم کا نجی ٹی وی رپورٹ پرتشدد کے واقعہ کا نوٹس ،

تحقیقات کی یقین دہانی مجھے اس واقعہ پرذاتی طور پردکھ اور افسوس ہوا ہے ،اس کی تحقیقات کی جائیں گی،نواز شریف

منگل 26 ستمبر 2017 16:57

سابق وزیراعظم کا نجی ٹی وی رپورٹ پرتشدد کے واقعہ کا نوٹس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے نجی ٹی وی رپورٹ پرتشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس واقعہ پرذاتی طور پردکھ اور افسوس ہوا ہے ،اس کی تحقیقات کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران وزیراعظم ہائوس کے سیکیورٹی اسکواڈ کے اہلکاروں نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس واقعہ پرذاتی طور پردکھ اور افسوس ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :