وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک گفتگو ، ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

منگل 26 ستمبر 2017 16:57

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک ..
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی پر بات چیت کی ہے اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت میں دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی سے متعلق امور جبکہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی قیادت کے مابین طے شدہ ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے دونوں جماعتوں کی قیادت کے مابین جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔