چین میں 64سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 16:36

چین میں 64سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء ):چین میں 64 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دے کر چین کی سب سے زیادہ عمر رسیدہ ماں ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق 64 سالہ ماں نے جلن صوبے کے ایک ہسپتال میں سیزیرین آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے کو جنم دیا ہے۔ بچے کا وزن 3.7 کلو گرام ہے۔ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے آئی وی ایف کے ذریعے حمل ٹھہرایا تھا۔

سوشل میڈیا پر کل ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی جس میں خاتون اور ساتھ میں بچے کو ہاتھ میں لئے ایک نرس نظر آ رہی ہے۔ سرکاری اخبار 'چائنا ڈیلی' کی رپورٹ کے مطابق عورت اور اس کے شوہر نے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا، لیکن خاندان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ جوڑے نے اپنے پہلے بچے کو کھونے کے بعد ایک بار پھر بچہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔