Live Updates

وزیر اعلی شہباز شریف نے حال میں ڈیرہ غازی خان کے دور درازعلاقوں میں کارڈیک اینڈ کڈنی سینٹر سمیت متعدد تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،

پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر خیبر پختونخوا میں بھی اپنی حکومت بنائے گی،وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

منگل 26 ستمبر 2017 16:54

وزیر اعلی شہباز شریف نے حال میں ڈیرہ غازی خان کے دور درازعلاقوں میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہو کر خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت بنائے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے حال میں ڈیرہ غازی خان کے دور درازعلاقوں میں رہائشیوں کے لئے کارڈیک اینڈ کڈنی سینٹر سمیت متعدد تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے اختتام تک صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی اور وسطی پنجاب کے درمیان زمینی رابطے کے لئے منصوبے پر کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کو ماضی میں ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) یہاں پر متعدد تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جو علاقے کی تعمیر وترقی میں معاون ثابت ہوں گے،انہوں نے کہا کہ میگا موٹر وے منصوبے سے چاروں صوبوں کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا کیونکہ اس سے رابطے اور مواصلاتی نظام میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کا سہرا موجود ہ حکومت کو جاتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ وسطی اضلاع میں نئی یونیورسٹیاں،میڈیکل کالجز اور صحت کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :