پیپلز پارٹی کے 26 میں سے 18 سینیٹرز آئندہ سال ریٹائرڈ ہو جائیں گے

مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یعقوب خان ناصر اور سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق سمیت ایوان بالا میں موجود 18 سینیٹرز 2021ء میں سبکدوش ہوں گے

منگل 26 ستمبر 2017 16:54

پیپلز پارٹی کے 26 میں سے 18 سینیٹرز آئندہ سال ریٹائرڈ ہو جائیں گے
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یعقوب خان ناصر اور سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق سمیت ایوان بالا میں موجود 18 سینیٹرز 2021ء میں سبکدوش ہوں گے جبکہ اسحاق ڈار، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، آصف کرمانی، سعود مجید، نزہت صادق سمیت (ن) لیگ کے 8 سینیٹرز آئندہ سال مارچ میں سبکدوش ہوں گے۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ایوان میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی کا کوئی سینیٹر 2018ء میں سبکدوش نہیں ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے 26 میں سے 18 سینیٹرز آئندہ سال ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے نثار محمد خان، محمد ظفر الله خان ڈھانڈلہ، حمزہ اور کامران مائیکل بھی آئندہ سال ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، کریم احمد خواجہ، عثمان سیف الله خان، نوابزادہ سیف الله مگسی، سردار فتح محمد محمد حسنی، فرحت الله بابر، روزی خان کاکڑ، تاج حیدر، سحر کامران اور ہری رام بھی شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے 7 میں سے ایک سینیٹر اعظم خان سواتی آئندہ سال ریٹائرڈ ہوں گے۔ مسلم لیگ (ق) کے ایوان میں موجود چاروں سینیٹرز سبکدوش ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :