بھارت کے 98سالہ شخص نے ماسٹرکی ڈگری حاصل کر لی

منگل 26 ستمبر 2017 16:20

بھارت کے 98سالہ شخص نے ماسٹرکی ڈگری حاصل کر لی
 لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26ستمبر2017ء ):علم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی حد بندی نہیں ہوتی اس چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے بھارت کے98سالہ شخص کمار ویشیانے بھارتی شہر پٹنا کی نالاندا اوپن یونیورسٹی سے سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمار ویشیا نے کہا کہ 1938ء میں نے اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی لیکن ہمیشہ سے میری کوشش رہی کہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخرکارمیں نے جس چیز کی خواہش رکھا اس کو پورا کر لیا اور آج بھی میں عینک کے بغیر ہندی اور انگلش لکھ اور پڑھ سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام بھی دیا ہے مشکل حالات سب کے لئے ہوتے ہیں لیکن اگر انسان کو خود پر یقین ہو وہ تب ہی منزل حاصل کر سکتا ہے ۔ کمار ویشیا نے کہا کہ میں 1980ء میں ایک پرائیویٹ ادارے سے ریٹائر ہوا ہوں اور 2015ء میں میں نے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ کمار ویشیا اپنے سنتوش نامی بیٹے کے ساتھ ناگر کالونی میں رہائش پزیر ہیں۔