پارٹی میں دوبارہ فعال کرداراداکرینگے؟دیکھئے آگے کیا ہوتاہے،چوہدری نثار کاجواب

میرے اور نوازشریف کے اختلافات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہیں،کل نوازشریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا،میاں صاحب سے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کی،نوازشریف ابھی لندن نہیں جارہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 ستمبر 2017 16:09

پارٹی میں دوبارہ فعال کرداراداکرینگے؟دیکھئے آگے کیا ہوتاہے،چوہدری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ میرے اور نوازشریف کیاختلافات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہیں،کل نوازشریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا،میاں صاحب سے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کی،نوازشریف ابھی لندن نہیں جارہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ابھی لندن نہیں جارہے۔

کل نوازشریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا۔میرے اور پارٹی کے درمیان معاملات کوبڑھاچڑھاکرپیش کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اور نوازشریف کیاختلافات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہیں۔میاں صاحب سے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کی۔چوہدری نثارنے ایک سوال’کیاآپ پارٹی میں دوبارہ فعال کرداراداکرنے جارہے ہیں‘کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ دیکھئے اب آگے کیاہوتاہے۔