فوج میں ترقیاں و تقرریاں ،لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد سرجن جنرل جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کوڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن مقرر کر دیا گیا،آئی ایس پی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 15:50

فوج میں ترقیاں و تقرریاں ،لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد سرجن جنرل جبکہ لیفٹیننٹ ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء ):آئی ایس پی آر نے فوج میں تقرریوں اور تبادلوں کی تفصیلات پیش کر دیں ۔لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد سرجن جنرل پاک فوج جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن مقرر کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل زاہد حامد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔اس کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامدکو سرجن جنرل پاک فوج مقرر کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارکو ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن مقرر کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار اسوقت کور کمانڈر ملتان کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔