ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ،ْ سابق چیئرمین فردجرم عائد کرنے کیلئے چاراکتوبر کو طلب

منگل 26 ستمبر 2017 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ایس ای سی پی کے ریکارڈ کی ٹمپرنگ کے الزام میں سابق چیئرمین ظفر حجازی کو سپیشل جج سنٹرل نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4اکتوبر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ریکارڈٹمپرنگ کیس میں ظفرحجازی کوسپیشل سینٹرل جج کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں قائم مقام سپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو چالان کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چاراکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہاکہ ملزم پر 4اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائے گی ، عدالتی حکم پر ظفرحجازی کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :