ایڈیشنل سیشن جج گلگت خورشید احمد نے عبدالرحمن قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی

منگل 26 ستمبر 2017 16:41

ایڈیشنل سیشن جج گلگت خورشید احمد نے عبدالرحمن قتل کیس میں جرم ثابت ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ایڈیشنل سیشن جج گلگت خورشید احمد نے عبدالرحمن قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر آکاش خان الیاس عرف کاشی ولد فدا حسین ساکن مانسہرہ کو زیر دفعہ 302عمر قید اور مقتول کے لواحقین کو5 لاکھ روپے ادائیگی جبکہ دفعہ 392 کے تحت 5سال قید اور 25 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ، تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن 2جنوری 2015ء کو نصرت الاسلام کنوداس کے قریب شدید زخمی حالت میں پایا گیا اور بعد ازاں اسے سٹی ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا تھا، پولیس نے مقتول عبدالرحمن کے بھائی کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور ملزم آکاش خان عرف کاشی کو گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ، مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پرآکاش خان الیاس عرف کاشی کو سزا سنا دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :