تحریک انصاف کا سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

شریف خاندان کے خلاف مقدمات کیلئے 6 ماہ بہت زیادہ ہیں، نیب جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے ،ْنعیم الحق

منگل 26 ستمبر 2017 16:39

تحریک انصاف کا سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات کیلئے 6 ماہ بہت زیادہ ہیں، نیب جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے جبکہ نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ شاہد خاقان ڈمی وزیراعظم ہیں اور انہیں اپنے ہی ایم این اے کا اعتماد حاصل نہیں جب کہ اہم فیصلے کرنے کے اختیارات نوازشریف کے پاس نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیرداخلہ اوروزیرخارجہ اِدھراٴْدھرکے بیانات دے رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ نظام کواٴْلٹ پلٹ کرکے انتخابات کرائے جائیں لیکن مزید ایک سال حکومت نہیں چل سکتی کیونکہ حکومت کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔