فرانس میں جناح کرکٹ چیمئین ٹرافی کا انعقاد

پاکستان ایمبیسی اور پشاور زلمی کے اشتراک سے جناح کرکٹ چیمئین ٹرافی کا انعقاد، پاکستانی سفیر معین الحق کی جانب سے پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا گیا

منگل 26 ستمبر 2017 16:15

فرانس میں جناح کرکٹ چیمئین ٹرافی کا انعقاد
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریبی مقام دروکس میں پاکستان ایمبیسی اور پی ایس ایل چیمپئین پشاور زلمی کے اشتراک سے جناح کرکٹ چیمپئین ٹرافی کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 24 ٹیموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جناح ٹرافی کا فائنل متحدہ سری لنکن کرکٹ ایسوسی ایشن نے پیرس یونیورسٹی کلب سے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔خیال رہے کہ جناح چمپیئین ٹرافی گزشتہ تین سالوں سے جاری ہے اور اب فرانس میں بڑے اور دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سرکل میں داخل ہو چکی ہے۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق تھے۔ فائنل مقابلہ دیکھنے کیلئے دروکس کے میئر جناب گرارد ہامل سمیت اہم شخصیات اور دیگر لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔