بار بار کشمیر کا تذکرہ کرنے سے ہمسایہ ملک کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ‘ راجناتھ سنگھ

منگل 26 ستمبر 2017 15:34

بار بار کشمیر کا تذکرہ کرنے سے ہمسایہ ملک کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ‘ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کو ہر محاذ پر بھرپور اور پوری قوت سے جواب دے رہا ہے کیونکہ اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا جبکہ کنٹرول لائن پر بھی اشتعال انگیزی کا دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تشدد کا راستہ بند کر کے قومی دھارے میں شامل ہونے کی کوشش کرنا ہو گی تاکہ حکومتی پالیسیوں کا فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے کشمیر راگ کو فضول مشق قرار دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو ہر محاذ پر دندان شکن جواب دے گی اور ایسے میں اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کا راگ الاپا اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوران نے ڈنگے کی چوٹ پر کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ اور اٹوٹ انگ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی برادری نے بھی مان لیا ہے کہ پاکستان اب ایک ٹیرستان بن چکا ہے اور وہ دہشتگردوں کی فیکٹری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بھارت کے اندر جتنے بھی حملے ہوئے ان میں پاکستان کس نہ کسی طرح سے ہاتھ نکلا ہے جس کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری بھی اب پاکستان کے اس دعوے کو تقویت نہیں دے رہی ۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف سرحدی محاذ کھول دیا ہے جہاں کنٹرول لائن اور دیگر بین الاقوامی سرحد پر پاکستان اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں ۔