وزارت پٹرولیم کے اکاؤنٹس آفیسر1کروڑ4لاکھ بنک سے فراڈ کے ذریعے نکلوا کر بھاگ گیا

منگل 26 ستمبر 2017 15:34

وزارت پٹرولیم کے اکاؤنٹس آفیسر1کروڑ4لاکھ بنک سے فراڈ کے ذریعے نکلوا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) وزارت پٹرولیم کے اکاؤنٹس آفیسر طاہر خان فراڈ کے ذریعے وزارت کے سرکاری اکاؤنٹس سے ایک کروڑ4لاکھ روپے نکلوا کر بھاگ گیا ہے،وزارت پٹرولیم کے سیکرٹری ایک سال کے بعد بھی ملزم کیخلاف تحقیقات نہیں مکمل کرسکا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم کے دیلی ادارہ ایچ ڈی آئی پی کے اکاؤنٹس آفیسر نے سرکاری اکاؤنٹس سے ایک کروڑ روپے فراڈ کے ذریعے نکلوا لئے تھے،وزارت کے حکام کو دو سال تک اس بھاری رقم نکلوانے کے بارے میں علم بھی نہ ہوا،وزارت کے نٹوس میں یہ بات آڈٹ حکام نے دیا جب وہ ایچ ڈی آئی پی کے سالانہ آڈٹ کرنے کی غرض سے تمام ریکارڈ چیک کیا تو خزانہ سے ایک کروڑ 4لاکھ روپے غائب تھے جب یہ سکینڈل سیکرٹری کے نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے خود کو بچانے کیلئے یقین دہانی کرائی کہ تحقیقات مکمل کرکے ملزم کو سزا دی جائے گی تاہم ایک سال گزرنے کے بعد بھی سیکرٹری پٹرولیم تحقیقات مکمل نہیں کرسکے ہیں اور نہ قومی خزانہ سے لوٹی گئی کروڑ روپے کی رقم واپس لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے تمام ریکارڈ بھی سرد خانے میں ڈال رکھے ہیں اور غائب کرنے کے چکر میں ہیں،وزارت پٹرولیم کے ایک اعلی سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں چیک پر دستخط کرنے کے ذمہ دار ایچ ڈی آئی پی کے اعلی افسران بھی اس سکینڈل میں ملوث ہیں اور ملزم نے حصہ وصول کرنے والے افسران کے نام ظاہر کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے،ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے بتایا کہ ایچ ڈی آئی پی کے گزشتہ12سال کا بنک کے لین دین کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو مزید کروڑوں روپے کے سکینڈل سامنے آسکتے ہیں،یہ قومی دولت ماتحت عملہ اس وقت تک نہیں کھا سکتا جب تک بڑے افسران شامل نہ ہوں۔ترجمان وزارت پٹرولیم نے اس سکینڈل پر وضاحت نہیں دی ہی۔

متعلقہ عنوان :