Live Updates

نواز شریف 90 والی سیاست دہرانے کی پھر کو شش کر رہے ہیں، شیخ رشید

منگل 26 ستمبر 2017 15:33

نواز شریف 90 والی سیاست دہرانے کی پھر کو شش کر رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاستدان وہ بڑا ہے جو اپنا کیس ثبوت عقل اور قانون کے دائرہ میں رہ کر لڑتا ہے ۔ عمران خان کو بھی عدالتوں میں پیش ہونا چاہئے ۔ نواز شریف 90 والی سیاست دہرانے کیپھر کو شش کر رہے ہیں ۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نااہلی کے بعد جو ریلی نکالی اس میں پنجاب پولیس ‘ گلگت بلتستان کی پولیس ‘ تمام اضلاع کے وی سی ‘ ڈی سی او ‘ سی پی او ‘ وزراء اور کمشنر ان کے ساتھ تھے جو ہر جگہ پر ان کا استقبال کرتے تھے مگر پھر بھی یہ ریلی ناکام ہوئی ۔

نواز شریف نے اداروں کو تباہ کر دیا عدالت میں پیشی پرجانے کے لئے سکیورٹی دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پیشی کے لئے نہیں بلکہ جج کو اغواء کرنے کے لئے جا رہے ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاستدان وہ بڑا ہے جو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عقل ‘ ثبوت اور قانون کے دائر میں رہ کر کیس لڑے مگر نواز شریف 90 والی دہائی دہرا رہے ہیں آج عدالت کے دائرے میں صحافیوں پر تشدد سے واضح ہو گیا کہ نواز شریف ٹکرائو چاہتے ہیں مگر ہر بار وہ کامیاب نہیں ہوں گے پہلے بھی وہ جیل گئے تھے اور 10 سال کے لئے ججز سے معافی نامہ لکھ کر گئے تھے اس بار بھی اڈیالہ جیل ان کا انتظار کر رہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی بی کا سربراہ چار دن لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہا تھا یہ کونسا قانون ہے ۔ نواز شریف نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے جیسے مویشی جہاں چارہ دیکھتا ہے ادھر جاتا ہے ویسا ہی حال ہمارے اداروں کا ہے جو جہاں مال ملتا ہے ادھر چلا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی قانون کے آگے سرجھکایا اس نے عزت پائی جس نے ٹکرائو کیا وہ نیست و نابود ہو گیا ۔ پارلیمانی نظام پر یقین رکھنے والوں کو قانون کے ساتھ ٹکرائو نہیں کرنا چاہئے اس لئے میں عمران خان کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ وہ عدالتوں میں پیش ہو کر ان کا سامنا کریں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات