نواز شریف کے بچوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم

منگل 26 ستمبر 2017 15:30

نواز شریف کے بچوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 2نومبر تک ملتوی کر دی تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں حسن نواز ،حسین نواز مریم نواز کے خلاف لندن پراپرٹی کے حوالے نیب حکام کی جانب سے دائر ریفرنس پر سماعت کی دوران سماعت وزیراعظم کے بچوں کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمان کی حاضری کیلئے ٹائم دینے کی استدعا کی گئی عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے دس دس لاکھ کے حفاظتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت2نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :