لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ، حسب معمول 25 پروازیں منسوخ ، متعدد تاخیر کا شکار

منگل 26 ستمبر 2017 15:26

لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ، حسب معمول 25 پروازیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر آنے جانے والی 35 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 25 منسوخ اور 10 تاخیر کا شکار ہوئیں۔فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی بیجنگ سے آنے والی پرواز پی کے 853، بیجنگ جانے والی پرواز پی کے 854، دوحہ جانے والی پرواز پی کے 289، پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز پی کے 290، کراچی جانے والی پرواز پی کے 899، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312، کراچی جانے والی پرواز 313، اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 854، سکھر جانے والی پرواز پی کے 594، پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز پی کے 595،سعودی ائیرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 734، مدینہ منورہ جانے والی پرواز 737 ،ایئربلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470، جدہ سے آنے والی پرواز 471 ، ائیربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430، ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431، شارجہ سے آنے والی پرواز 413، ائیربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 0471، کراچی سے آنے والی پرواز 404 ، کراچی جانے والی پرواز 405 ، شاہین ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 717 ، جدہ سے آنے والی پرواز 718،سیرئین ائیر کی کراچی سے آنے والی پرواز 524 اور کراچی جانے والی پرواز 527 منسوخ ہوئیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :