چوہدری نثار اور نوازشریف کے درمیان عاشق و معشوق جیسا تعلق ہے‘ خواجہ سعد رفیق

زیادتی یا نا انصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے اور نہ زبان بند کریں گے‘ وفاقی وزیر ریلوے کا بیان

منگل 26 ستمبر 2017 15:26

چوہدری نثار اور نوازشریف کے درمیان عاشق و معشوق جیسا تعلق ہے‘ خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور میاں نوازشریف کے درمیان عاشق و معشوق جیسا تعلق ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ زیادتی یا نا انصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے اور نہ زبان بند کریں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار اور میاں نوازشریف کے درمیان عاشق و معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثار نے نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر گلے شکوے بھی کیے اور مفید مشورے بھی دیئے۔