ضلع غربی میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کا فلیگ مارچ

منگل 26 ستمبر 2017 15:24

ضلع غربی میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ضلع غربی میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کا فلیگ مارچ۔ڈائریکٹر انفارمیشن ضلع غربی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عاشورہ محرم کے دوران امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے جہاں قانون نافظ کرنے والے ادارے متحرک ہیں وہیں بلدیاتی وسائل اور عاشورہ محرم کے حوالہ سے عزادران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بلدیہ زون میں ونگ کمانڈر 71کرنل وقار سکندر فاروقی کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں رینجرز، پولیس کے دستوں نے فلیگ مارچ کیا اور امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں اور ان کے روٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی غلام فرید و میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومروبھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر نے امام بارگاہوں کے اطراف جاری صفائی ستھرائی ،روشنی کی فراہمی ،جلوس کی گذرگاہوں کی تعمیر ومرمت کے ساتھ علماء و منتظمین کی جانب سے موصولہ شکایات اور انکے ازالہ کے حوالہ سے کیلئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :