نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب کی36اضلاع میں چیف ایگزیکٹو آفیسرزایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے سکروٹنی مکمل

منگل 26 ستمبر 2017 15:17

نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب کی36اضلاع میں چیف ایگزیکٹو آفیسرزایجوکیشن ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب کی36اضلاع میں چیف ایگزیکٹو آفیسرزایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے سکروٹنی مکمل،ایڈیشنل سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز ، ڈی ایم جی اورپی ایم ایس افسران سی ای اوز لگنے کی دوڑمیںشامل،سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے 16پی ایم ایس،2ڈی ایم جی،3ان لینڈ سروس،17آرمی افسران،25بینکرز،34فرمزوکارپوریٹ آفیسرزسمیت 1240 ماہرین تعلیم کوانٹرویوز کی حتمی لسٹ کیلئے فائنل کیا گیا ہے،ذرائع نے بتایاہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو مجموعی طورپر2460درخواستیں ملیں،1160درخواستیں آن لائن اور1300درخواستیں بذریعہ ڈاک موصول ہوئیں، جس میں 1240امیدواروں کی درخواستیں سکروٹنی کے بعد فائنل کی گئی ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ چند روز میں انٹرویو کیلئے امیدواروں کوکال لیٹر جاری کردئیے جائیں گے، سی ای اوز کے انٹرویووزیرا علیٰ پنجاب کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کریگی،ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی سسٹم کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)ایجوکیشن کی تنخواہ ایم پی Iسکیل کے برابر رکھی گئی ہے جو کہ تقریبا7لاکھ روپے ماہانہ تک ہے علاوہ ازیں انکے لئے نئی گاڑیاں اور نئے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ سی ای اوز ایجوکیشن کے پاس ضلع میں پروموشن اور تقرروتبادلوں کے اختیارات بھی ہونگے ،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے’’ اے پی پی ‘‘کوبتایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزچیئرمین ،وائس چیئرمین ،سی ای اوز،ٹیکنو کریٹس اور عوامی نمائندگان پر مشتمل ہو ںگی،جس میں ٹیکنو کریٹس اور عوامی نمائندگان کی تعداد آبادی کے تناسب سے ہو گی،انہوںنے بتایاکہ چیئرمین ،وائس چیئرمین کے نام سکروٹنی کے بعد منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردئیے گئے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں ڈی اے ایزآپریشنل ہو جائیں گی جبکہ ٹیکنوکریٹس کے نام سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فائنل کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :