یکجہتی کے لیے یورپی یونین کو مزید جمہوری بنانے کی ضرورت ہے،فرانس

یورپ بھر میں عوامی مذاکرے ہونا چاہئیں اس سے ریفرنڈم جیسے منفی یا غیرمتوقع نتائج سے بھی بچا جا سکے گا،صدرماکروں

منگل 26 ستمبر 2017 15:15

یکجہتی کے لیے یورپی یونین کو مزید جمہوری بنانے کی ضرورت ہے،فرانس
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے اپنی تجاویزپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یک جہتی کے لیے یورپی یونین کو مزید جمہوری بنانے کی ضرورت ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ماکروں نے کہاکہ یورپی یونین کی یک جہتی کے لیے اسے زیادہ جمہوری بنانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں یورپ بھر میں عوامی مذاکرے ہونا چاہیئں۔

(جاری ہے)

ماکروں نے کہا تھا کہ اس طرح کے مباحث جمہوری بھی ہوں گے اور ان کے ریفرنڈم جیسے منفی یا غیرمتوقع نتائج سے بھی بچا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں عوامیت پسندی کے انسداد کے لیے یہ موثر ہتھیار ثابت ہو گا۔یہ بات اہم ہے کہ صدر ماکروں کی جانب سے یورپی یونین کے لیے وزیرخزانہ اور یورپ بھر میں جمہوری مباحث کی تجاویز کی حمایت یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر نے بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :