کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،30درجہ حرارت ریکارڈ

کینیڈا کے محکمہ ماحولیات نے شہروں کو سخت گرم موسم کے باعث محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں

منگل 26 ستمبر 2017 15:15

کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،30درجہ حرارت ریکارڈ
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ٹورنٹو میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ دنوں درجہ حرارت30 اعشاریہ6 ریکارڈ کیا گیا ، جو86 برسوں میں سب سے گرم دن تھا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 1931 میں ٹورنٹو میں درجہ حرارت29 اعشاریہ2 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ٹورنٹو کے علاوہ ونڈسر ،سارنیا ،ہملٹن ، واٹرلو اور اوٹاوا سمیت دیگر قصبوں اور شہروں میں گرمی کے گزشتہ پچاس برسوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔کینیڈا کے محکمہ ماحولیات نے شہروں کو سخت گرم موسم کے باعث محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :