این اے 4 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام کا متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 14:40

این اے 4 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام کا متفقہ امیدوار ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء ) :جمیعت عملائے اسلام اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے این اے 4کے ضمنی انتخاب میں متفقہ امیدوار سامنے لانے کا اعلان کر دیا ۔ جے یو آئی کا امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابقامیر مقام،مرتضیٰ جاوید عباسی اور جے یو آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں نے متفقہ امیدوار لانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یو آئی کے مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ این اے 4 پر ن لیگ اورجے یو آئی ف کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام کا کہنا تھا جے یوآئی ف کے ساتھ پہلے سےاتحاد ہے۔خیبرپختونخوامیں تبدیلی کےجھوٹےدعوےکیے گئےتھے۔جے یو آئی کے تعمیری کردار سے جمہوریت کو استحکام حاصل ہوگا۔ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جے یو آئی سے مشاورت جاری رکھیں گے۔این اے 4 میں حمایت پر آفتاب شیر پاو کے بھی مشکور ہیں۔ن لیگ،جے یو آئی(ف)اورقومی وطن پارٹی ملکرکامیابی کی منزل پالیں گے۔

متعلقہ عنوان :