سندھ حکومت کی وفاق سے 9،10 محرم کو موبائل فون سگنل بند کرنے کی سفارش

منگل 26 ستمبر 2017 14:59

سندھ حکومت کی وفاق سے 9،10 محرم کو موبائل فون سگنل بند کرنے کی سفارش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سندھ حکومت نے وفاق سے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنل بند کرنے کی درخواست کردی۔ملک میں یوم عاشور کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور اس مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی ہے جس میں صوبے کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا کہا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے سے پہلے ہی وفاق سے درخواست کی ہے لیکن ابھی وفاق کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے لہذا جیسے ہی جواب موصول ہوگا میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :