شنا ختی کارڈ کے حصول کے لیے خواجہ سراء باپ کی جگہ گرو کا نا م رجسٹرڈ کروایں گے، لاہور ہا ئیکورٹ کا فیصلہ

منگل 26 ستمبر 2017 14:59

شنا ختی کارڈ کے حصول کے لیے خواجہ سراء باپ کی جگہ گرو کا نا م رجسٹرڈ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) شنا ختی کارڈ کے حصول کے لیے خواجہ سراء باپ کی جگہ گرو کا نا م رجسٹرڈ کروایں گے ہا ئیکورٹ لاہور کا فیصلہ تفصیل کے مطا بق سیالکوٹ کی رہائشی خواجہ سراء آسیہ نے لاہور ہا ئیکورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی کی صوبہ بھر میں نادرہ آفس خواجہ سرائوں کو شنا ختی کارڈ کے حصول کے لیے باپ کا نان درج نہیں کر رہے انہیں باپ کے خا نے مین اپنے گروہ کا نا درج کروا نے کی اجازت دی جا ئے لا ہور ہا ئیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس عا بد عزیز شیخ نے فیصلہ سناتے ہو ئے خواجہ سرائوں کو با پ کی جگہ اپنے گروہ کا نام لکھوا نے کی اجازت دے دی خواجہ سراء اباپ کی جگہ اپنے گروہ کا نام لکھوا کر قومی شنا ختی کارڈ حا صل کر سکیں گے خواجہ سرائوں کو قومی دھارے مین شا مل کیے جا نے اور ہا ئیکورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے خواجہ سراء بو بی نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں با عزت مقام مل گیا ہے اب ضواجہ سراء بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحا لی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے شنا ختی کارڈ کے حصول کے بعد ہمار گر یجو یٹ خواجہ سرائوں کو سرکاری نوکریاں ملیں گی انہوں نے کہا کہ اب ہماری اگلی منزل سرکاری نو کریوں میں خواجہ سرا ئوں کا کوٹہ مخصوص کروا نا ہے جلد اس میں بھی کا میا بی حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :