Live Updates

اداروں کا احترام سب پر فرض ہے ،

پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا افسوس ناک ہے، خواتین کو گھروں میں بند رکھنااور مناسب تعلیم نہ دیناپردہ نہیں‘پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 26 ستمبر 2017 14:59

اداروں کا احترام سب پر فرض ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا افسوس ناک عمل ہے، خواتین کو گھروں میں بند رکھنااور انہیں مناسب تعلیم نہ دیناپردہ نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہاداروں کا احترام سب پر فرض ہے کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا افسوس ناک عمل ہے، انہوں نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے مطالبے کی بھی حمایت کی،عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو دنیا کی خواتین کے لئے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو گھروں میں بند رکھنااور انہیں مناسب تعلیم نہ دیناپردہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چودہ ستمبر کو نیب خیبر پختونخوا نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی تھی، نیب کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن اور کمیشن لینے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔یاد رہے کہ یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات