نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،

ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی وطن واپسی اور احتساب عدالت میں پیشی سے ملک میں قانون کی بالادستی کو تقویت ملے گی مولانا فضل الرحمن کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات میں گفتگو

منگل 26 ستمبر 2017 14:59

نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب ہا ئو س میں ملاقات کر کے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاس میں جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے سابق وزیراعظم کی وطن واپسی اور احتساب عدالت میں پیشی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں قانون کی بالادستی کو تقویت ملے گی ۔