چین کی سماجی و اقتصادی ترقی عالمی امن اور خوشحالی کا ذریعہ ہے، رضا ربانی

منگل 26 ستمبر 2017 14:49

چین کی سماجی و اقتصادی ترقی عالمی امن اور خوشحالی کا ذریعہ ہے، رضا ربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ چین کی تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی عالمی امن و خوشحالی کا ذریعہ ہے۔ چین کے 68ویں قومی دن کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے اورانہیں توقع ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جائے گا ،دونوں ممالک علاقائی اور قومی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں، وہ ترقی اور خوشحالی کا سفر مشترکہ طورپر طے کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے قومی دن کے سلسلے میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی اہلیہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں اظہار خیال کررہے تھے،استقبالے میں بڑی تعداد میں وزراء ، سیاستدانوں ،مسلح افواج کے اعلیٰ افسران ، سفارتکاروں اور شہریوں نے شرکت کی ، اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ،چین اور پاکستان کے قومی ترانے پیش گئے ، شرکاء میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، کے پی کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا ، چوہدری شجاعت حسین ، مولانا فضل الرحمن ، شیری رحمان ، رحمان ملک ، سید مشاہد حسین اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نمایاں تھے، وزراء میں اکرام خان درانی ، سکندر حیات بوسن ، عبد القادر بلوچ ، بلیغ الرحمان کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سلامتی امور جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے شرکت کی ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری اور پاکستان کی ترقی اور عالمی معیشت میں چین کے کردار کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر سن وی ڈونگ نے پاکستان کی سلامتی ، آزادی اور سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال شرکت پر پاکستان کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا واضح اظہار ہے کہ زندگی کے ہرطبقے کی طرف سے چین پاکستان دوستی پر اتفاق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں تبدیلی آرہی ہے اور اس وقت امن و ترقی ہی نظریہ ہے، چین کے صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں گذشتہ پانچ سال کے دوران چین نے عظیم کامیابی حاصل کی ہے ، ہم پرامن ترقی ، اصلاحات ، کھلے پن اور باہمی مفادات اور دوطرفہ تعاون کے پرامن راستے پر چلتے رہے ہیں اور چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے اور اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران اس کی قومی ترقی کی شرح6.9فیصد رہی ہے جس سے وہ مستقبل میں چین کی روشن ترقی کے بارے میں پراعتماد ہیں، گذشتہ دس برسوں کے دوران چین نے بین الاقوامی سالانہ پیداوار میں 30فیصد حصہ ڈالا ہے ،چین عالمی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے تجربات اوردانش کی پیشکش کیلئے پرعزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :