غریب بھارتی شخص 15روپے سے 16سوکروڑ کے بزنس کا مالک بن گیا
منگل 26 ستمبر 2017 14:23
(جاری ہے)
غریبی کے دور میں سودیپ نے اپنے اور اپنے حاندان کے حالات بدلنے کے لئے کوشش کی اور انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے کم پیسوں میں ایک فیکٹری میں کام کیا ،حالات اتنے خراب تھے کہ ان پیسوں میں کھانے پینے کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے تھے اور میں سونے کے لئے ریلوئے اسٹیشن پرجاتا تھا ۔
انہوں نے لکھا کہ میں جس فیکٹری میں کام کرتا تھا اچانک اس کے حالات اتنے خراب ہوئے کہ مالک نے اس فیکٹری کے یونٹ کو بیچنے کا فیصلہ کیا ۔ اور میں نے 16000روپے ادھار پکڑ کر اس فیکٹری کے لیے یونٹ کو خریدا اورمیرے خاندان کے مختلف لوگوں نے اس فیکٹری میں کام کیا اور دو سال تک ہمیں اس فیکٹری سے کوئی منافع نہیں ہوا لیکن ہم نے ہمت نہ ہاری اورمیں نے میرے خاندان سمیت ا س کام کو جاری رکھا ۔ بعد ازاں میں نے نئی پروڈکٹ کو شامل کیا ۔ اور پھر اس پروڈکٹ کو چھوٹے چھوٹے کارخانوں تک پہنچایا ۔ میرا طریقہ کچھ حد تک کامیاب رہا لیکن مجھے مشکل حالات کا سامنا رہا انہوں نے بتایا کہ میں نے مشکلات حالات میں بھی اپنے کسٹمر کے ساتھ تعاون جاری رکھا اور اپنے کم منافع کو ایک بڑی کمپنی میں انویسٹ کیا اور پھر وہاں سے منافع کماتے ہوئے میں نے اپنے20یونٹ لگائے ۔ اور آج میں مارکیٹ میں اپنی کمپنی کا نام بنا چکا ہوں ۔ دن رات مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے آج سودیپ ایک امیر شخص بن چکا ہے جس کے پاس 16سوکروڑ روپے کا کاروبار ہے اور چند ایک بڑی کمپنیوں جن میں نیسلے،سن فارما،کپلا وغیرہ اپنی کسی پراڈکٹ کے لئے اس کمپنی سے رجو ع کرتے ہیں۔ لیکن کروڑ وں روپے کا مالک سودیپ آج بھی بی ایم ڈبلیو اور مرسٹڈیز جیسی مہنگی گاڑیاں ہونے کے باوجود روزانہ چند کلو میٹر پیدل چلتا ہے تا کہ اسے اپنی شناخت ہمیشہ یاد رہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.