وزیرحزانہ اسحاق ڈار پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی-وزارت سے استعفی دینے کا امکان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 14:21

وزیرحزانہ اسحاق ڈار پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی-وزارت سے استعفی دینے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء) اسلام آباد میں احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اور نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار پرنا معلوم ذرائع سے زیادہ آمدن اور اثاثے بنانے کے ریفرنس پر بدھ کے روز فرد جرم عائد کی جائے گی۔احتساب عدالت کی جانب سے ملزم کے وکیل کو ریفرنس کی نقول پہلے ہی فراہم کی جاچکی ہیں-پچھلی پیشی پر اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ تھی انہیں نقول پڑھنے اور تیاری مکمل کرنے کے لیے سات دنوں کی مہلت فراہم کی جائے تاہم عدالت نے ان کی یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں ایک دن کی مہلت دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے قبول ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس میں انھیں دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن وہ ایسا کرنے سے پہلے عدالت میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کل کی سماعت میں اسحاق ڈار کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ انہیں 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار احتساب عدالت کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد پیر کے روز عدالت میں پیش ہوئے تھے-دوسری جانب اسلام آباد کے صحافتی حلقوں کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار کل اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے-

متعلقہ عنوان :