ایران کے میزائل تجربے کی جھوٹی خبرپر ٹرمپ کا ٹوئیٹ،شرمندگی کا سامنا

ایرانی میڈیا نے سات ماہ پرانی ویڈیوچلادی،ٹرمپ نے تازہ تجربہ سمجھتے ہوئے دھمکی دے ڈالی

منگل 26 ستمبر 2017 14:42

ایران کے میزائل تجربے کی جھوٹی خبرپر ٹرمپ کا ٹوئیٹ،شرمندگی کا سامنا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک جھوٹی خبر کا شکار ہوئے جب انھوں نے ایران کے میزائل تجربے کی خبر پر ٹویٹ کی۔امریکی صدر نے ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک خبر کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ مشرق وسطیٰ میں امریکی حلیف اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ بعد میں یہ پتہ چلا کہ یہ ویڈیو دراصل سات ماہ پرانی ہے اور ایران نے حال میں کسی میزائل کا تجربہ نہیں کیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اٴْس کے میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ جوہری معاہدہ ختم کر دیں گے کیونکہ میزائل پروگرام کے ذریعے ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی معلومات حاصل کر رہا ہے تاکہ جوہری معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ اس پر عمل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :