نیب لاہور نے 2015ء سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

ملزم راشد اشرف عوام سے 15 ملین روپے لوٹ کر فرار ہوا تھا

منگل 26 ستمبر 2017 14:38

نیب لاہور نے 2015ء سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 2015ء سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم راشد اشرف عوام سے 15 ملین روپے لوٹ کر فرار ہوا تھا،ٹائوٹس کے ذریعے عوام سے بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے انویسٹمنٹ سمیٹی گئی ،ملزم راشد نے وعدے کی مطابق نہ تو عوام کو منافع دیا نہ ہی انکی رقوم لوٹائی،ملزم کے خلاف نومبر 2013ء میں متعدد متاثرین نے نیب لاہور کو دھوکا دہی کی شکایت جمع کروائی ،2014ء میں ملزم کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کیا گیا، ملزم کے خلاف احتساب عدالت میں جون 2015ء میں کرپشن ریفرنس دائر کیا گیا۔نیب لاہور نے مفرور ملزم کو گرفتاری کے بعد ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا۔

متعلقہ عنوان :