حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

منگل 26 ستمبر 2017 14:38

حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کیس کی سماعت کل تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کیس کی سماعت کل ( بدھ ) 27ستمبر تک ملتوی کر دی۔ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت شروع کی توحافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پر امریکی خوشنودی کے لئے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کو نظر بند کیا ہوا ہے،ان کی نظربندی آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے کالعدم قرار دی جائے ۔

دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے نظربندی کا نیا آرڈر جاری کر دیا ہے اس کو چیلنج کریں جس پر حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے اختلاف کیا اور کہا کہ دوران سماعت نظربندی کا نیا آرڈر آیا ہے لہٰذا درخواست قابل سماعت ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے نظر بندی میں تیس روز کی توسیع کر دی ہے جو غیر قانونی ہے ،جس پر عدالت نے کہا کہ متفرق درخواست کے ذریعے اس نظربندی کے آرڈر کو چیلنج کریں۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت آج ( بدھ ) 27ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران جماعةالدعوة کے ذمہ داران ، وکلاء اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :