اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ایف یو جے کے حق میں حکم امتناعی، دفتر کی بجلی فوری بحال کرنے کا حکم

منگل 26 ستمبر 2017 14:38

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ایف یو جے کے حق میں حکم امتناعی، دفتر کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یو جی) کے حق میں حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے دفتر کی بجلی فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کی دوران پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ، آر آئی یو جے کے صدر مبارک زیب ، بلال ڈار، قربان ستی سمیت دیگر صحافی اور پی ایف یو جے کے وکیل شیراز کمال رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے چیئرمین ایوکیو ٹرسٹ سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے پے ایف یو جے کے حق میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے بجلی سمیت تمام مراحات بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :