سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر ریکارڑ ٹمپرنگ کیس میں فرد جرم 4اکتوبر کو عائد ہوگی

منگل 26 ستمبر 2017 14:38

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر ریکارڑ ٹمپرنگ کیس میں فرد جرم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی نے ریکارڑ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے ریکارڑ ٹمپرنگ کیس کی سماعت کی تو ملزم ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ملزم کو مقدمہ کے چالان کی کاپی فراہم کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں تاکہ ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے ریکارڑ ٹیمپرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :