پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

منگل 26 ستمبر 2017 14:38

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن کل بدھ کو منایا جائے گا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کرنا، آثار قدیمہ کو محفوظ بنانا، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امکانات میں اضافہ کے لئے اقدامات کرنا، سیاحت کیلئے آنے والے شائقین کے تحفظ، سیاحتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی منصوبہ سازی کرنا ، نئے سیاحتی مقامات تک رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے محکمہ سیاحت حکومت پاکستان، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سیاحت کے فروغ کیلئے کام کرنے والی مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :