بیت المقدس، اسرائیلی فوج نے پتھرائوں کے الزام میں فلسطینی بچے کو گرفتار کرلیا ، نامعلوم مقام پر منتقل

منگل 26 ستمبر 2017 14:33

بیت المقدس، اسرائیلی فوج نے پتھرائوں کے الزام میں فلسطینی بچے کو گرفتار ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لیا ہے اس پر یہودی فوجیوں پر سنگ باری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے قریبی سلوان ٹاؤن سے ایک بچے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی لڑکے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے باب العامود کے مقام پر پولیس پارٹی پر سنگ باری کی۔ سنگ باری میں کسی پولیس اہلکار کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سنگ باری کرنیوالے کم عمر فلسطینی لڑکے کو گرافتار کیا گیا ہے۔ اسے تفتیش کیلئے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :